0
Saturday 2 Apr 2011 03:20

سیاستدان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف باتیں کرنے کي بجائے مسئلے کا حل تجويز کريں، فیصل کریم کنڈی

سیاستدان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف باتیں کرنے کي بجائے مسئلے کا حل تجويز کريں، فیصل کریم کنڈی
لاہور:اسلام ٹائمز۔واپڈا ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوئی بھی حکومت یہ نہیں چاہتی کہ مہنگائی میں اضافہ ہو کیونکہ اس سے حکومت کی مقبولیت کا گراف گرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ نون نے مخلوط حکومت توڑنے میں جلدی کی، فارورڈ بلاک کی تشکیل جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کرکٹ میچ تو ہار گیا تاہم مذاکرات کا راستہ کھلا ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے، جیلوں سے نہیں ڈرتے۔ خیبر پختونخوا کے لیے چشمہ لفٹ کینال کی منظوری وزیر اعظم نے دے دی ہے اس نہر سے دو لاکھ چھیاسی ہزار ایک سو چالیس ایکڑ زمین سیراب ہو گی اور گندم سمیت تمام فصلیں اچھی ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 62634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش