0
Friday 1 Apr 2011 22:27

دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی، گیلانی

دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی، گیلانی

اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہ موہالی میں کرکٹ اور دونوں ممالک کے عوام کی جیت ہوئی، کرکٹ ٹیم نے دونوں ممالک کی قیادت کو اکٹھے بٹھا دیا، ڈاکٹر منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کے ساتھ کشمیر سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم گیلانی نے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے ہمیں مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ سیاسی قیادت کے ساتھ ملکر معاشی مسائل کا حل تلاش کرینگے، آغاز حقوق بلوچستان سے صوبے کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ 
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات رواں مالی سال کے دوران 24 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین حکومت نے نہیں اوگرا نے عالمی منڈی میں اضافہ کو پیش نظر رکھ کر قیمتوں کا نیا تعین کیا ہے تاہم حکومت نرخوں میں کمی کیلئے سبسڈی دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، وزیر خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ ملکی سیاسی قیادت کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مسئلہ حل کیا جائے، پاکستان اور بھارت وارفوبیا سے نکل کر عوام کے مسائل حل کریں، دونوں ممالک کے درمیان اب بھی مسئلہ کشمیر سب سے اہم مسئلہ ہے، سیمی فائنل میں بھارت کی نہیں بلکہ کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔
 گزشتہ روز سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر ہی دہشت گردی پر قابو پا سکتے ہیں، سینیٹ سے بہت سے بلوں کی منظوری پر ایوان کو مبارکباد دیتا ہوں، بار کونسلز کو دیئے جانے والے فنڈز کے حوالے سے بل پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کابینہ میں سینیٹ سے تین وفاقی وزیر لئے ہیں، کرکٹ میچ کے لئے بھی ایوان بالا کے دو تین ارکان کو لے کر گئے، میں نے وزیراعظم بنتے ہی کوشش کی کہ بلوچ لیڈر شپ کو جیلوں سے نکالا جائے تاکہ وہ سیاست میں آئیں، ہم ہر کسی سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ہر کسی سے مذاکرات کئے بھی ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سندھ اور تھر کے پسماندہ علاقوں سے اچھے طالب علم اسکالر شپس پر نسٹ یونیورسٹی میں پڑھ رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 62589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش