0
Tuesday 5 Apr 2011 15:10

اکوڑہ خٹک میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 2 شدت پسند ہلاک، بھاری مقدار میں چھوٹا بڑا اسلحہ،کارتوس، شراب، افیون اور چرس برآمد

اکوڑہ خٹک میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 2 شدت پسند ہلاک، بھاری مقدار میں چھوٹا بڑا اسلحہ،کارتوس، شراب، افیون اور چرس برآمد
نوشہرہ:اسلام ٹائمز۔ اکوڑہ خٹک پولیس کا سماج دشمن عناصر، منشیات فروشوں، کار لفٹروں اور شرپسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 250 اشتہاری مجرمان گرفتار، شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں دو شرپسند مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ سماج دشمن عناصر کے قبضے سے 60 کلاشنکوف، 22 کلاکوف، 48 بندوق، 27 رائفل، 400 پستول، 40 چاجر اور نو ہزار کارتوس برآمد جبکہ مختلف کاروائیوں کےدوران 16 گرنیڈ، 12 ہزار ڈیٹونیٹر جبکہ منشیات کے خلاف مہم کے دوران 15 کلوگرام ہیروئن، 30 کلوگرام افیون، 314 کلو چرس، 160 بوتل شراب برآمد، ضلع بھر میں تمام تھانوں پر  تھانہ اکوڑہ خٹک سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں سبقت لے گیا۔
اکوڑہ خٹک پولیس نے شرپسندوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران 250 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔ گرفتار اشتہاری مجرمان پولیس کو قتل اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی اور اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ اس طرح شرپسندوں اور پولیس کے درمیان خون ریز تصادم بھی ہوا جس کے نتیجے میں دو شرپسند مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت مِیں گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 63250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش