0
Wednesday 3 May 2017 01:17

ایرانی وزیر خارجہ اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد آئینگے

ایرانی وزیر خارجہ اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد آئینگے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال اور پاک ایران سرحد پر حالیہ دہشت گردی کے واقعہ پر بات چیت ہوگی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ محمد جواد ظریف کی وزیراعظم نواز شریف سمیت مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ کی صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اسلام آباد ملاقاتوں میں پاک، ایران سرحدی علاقے میں ایرانی اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال، پاک ایران سرحد پر انسداد دہشت گردی اور گیس پائپ لائن سمیت سارک کانفرنس پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایران کی سرحد پر جیش الظلم کے دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایرانی بارڈر سکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار شہید ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 632871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش