0
Saturday 9 Apr 2011 01:21

پشاور میں بم دھماکہ،ایس ایچ او، گن مین سمیت زخمی

پشاور میں بم دھماکہ،ایس ایچ او، گن مین سمیت زخمی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور کے گنجان آباد علاقے شعبہ بازار سے ملحقہ رحمان بابا کالونی میں بم دھماکے کے نتیجے میں تھانہ خان رازق شہید کے ایس ایچ او عبدالستار اور ان کے گن مین زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خان رازق اپنی رہائش گاہ جو رحمان بابا کالونی میں واقع ہے، سے نکل کر تھانے کی جانب جارہے تھے کہ اُن کی رہائش گاہ سے کچھ ہی دور سڑک کے کنارے نصب بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ خود اور ان کے ہمراہ پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیے۔ 
دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد مزید بارودی مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو سیل کر کے تلاشی لی گئی لیکن مزید کوئی چیز برآمد نہیں کی جا سکی۔
خبر کا کوڈ : 64023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش