0
Monday 11 Apr 2011 14:21

سکردو کے ناخوشگوار واقعات، 100 پولیس اہلکاروں کو گلگت سے واپس بلانے کا فیصلہ

سکردو کے ناخوشگوار واقعات، 100 پولیس اہلکاروں کو گلگت سے واپس بلانے کا فیصلہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ سکردو میں بدامنی کے واقعات دراصل بلتستان سے ڈیوٹی کے لئے گلگت لائے گئے پولیس آفیسرز اور جوانوں کی دوبارہ اپنے اضلاع میں واپسی کے لئے ایک حربہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گلگت میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر دیگر اضلاع کی طرح بلتستان کے دونوں اضلاع سے پولیس آفیسرز اور جوانوں کو گلگت لایا گیا تھا جسکے بعد بلتستان بھر سے سیاسی، سماجی اور مذھبی رہنماوں کی جانب سے جوانوں کی گلگت منتقلی پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک منظم منصوبے کے تحت لائے گئے پولیس آفیسر اور جوانوں کو بلتستان واپسی کے لئے جواز پیدا کرنے کے لئے سکردو میں ایسی فضا پیدا کی جارہی ہے تاکہ حکومت اور انتظامیہ مجبور ہو کر جوانوں کو واپس سکردو اور گانچھے واپس بھیج دے۔ 
دوسری طرف سکردو کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس کے 100 سے زائد جوانوں کی سکردو روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کسی بھی وقت تیار قافلے کو سکردو بھیجا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں گلگت شہر میں ایک بار پھر پولیس اہلکاروں کی کمی پیدا ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 64585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش