0
Wednesday 21 Jun 2017 21:48

مہمند ایجنسی، سکیورٹی فورسز سے موبائل سروس بحال کرنے کی درخواست کرلی گئی

مہمند ایجنسی، سکیورٹی فورسز سے موبائل سروس بحال کرنے کی درخواست کرلی گئی
اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی سے منتخب رکن قومی اسمبلی بلال رحمان نے سکیورٹی فورسز سے ایجنسی میں موبائل سروس بحال کرنے کی گزارش کی ہے۔ اس سلسلے میں بلال رحمان نے آئی جی ایف سی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں استدعا کی گئی کہ گزشتہ دو ماہ سے ایجنسی میں موبائل سروس کی معطلی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں، ایک طرف اگر کاروبار متاثر ہوا ہے تو دوسری جانب رابطوں میں بھی انہیں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی نے آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے متعلقہ اداروں کو یہ سروس بحال کرنے کے احکامات جاری کریں۔
خبر کا کوڈ : 647909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش