0
Sunday 9 Jul 2017 21:33

پختونخوا میں بدعنوانی کی بہتی گنگا کیخلاف بھی ایک جے آئی ٹی بننی چاہیئے، امیر مقام

پختونخوا میں بدعنوانی کی بہتی گنگا کیخلاف بھی ایک جے آئی ٹی بننی چاہیئے، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کو 50 سال پیچھے دھکیل دیا۔ کے پی کے میں تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود صوبے کے 8 بورڈز میں کسی سرکاری سکول نے پوزیشن نہیں لی، صوبے میں احتساب اداروں کو تالے لگا دیئے، وفاقی حکومت کے ترقیاتی کاموں پر تنقید کرنے والے آج کے پی کے میں جنگلہ بس قرض لے کر بنا رہے ہیں۔ کشکول توڑنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلٰی پرویز خٹک خود کشکول لے کر قرضے لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کے صوبائی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام 2017ء کے پاکستان کو کسی صورت 2013ء کا پاکستان نہ بننے دیں۔ صوبائی صدر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے پی کے میں 400 ارب روپے کے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں، جبکہ صوبے میں اداروں کے سربراہان خود صوبائی حکومت کی نااہلی کا رونا رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں بدعنوانی کی بہتی گنگا کے خلاف بھی ایک جے آئی ٹی بننی چاہیئے، آف شور کمپنیوں میں عمران خان سمیت ہزاروں لوگوں کے نام ہیں، ان کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے۔ آخر میں مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 49 ویں برسی پر ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 652089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش