0
Sunday 17 Apr 2011 02:18

عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو مقدم رکھیں، سینٹر سلیم سیف اللہ

عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو مقدم رکھیں، سینٹر سلیم سیف اللہ
لکی مروت:اسلام ٹائمز۔پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے صدر اور چیئرمین سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور سینٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ اُن کے خاندان قومی و صوبائی سطح پر اپنے لئے مراعات نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ ضلع سے پسماندگی و غربت کے خاتمے اور قوم کو بجلی، گیس، آبپاشی، مواصلات، صحت اور تعلیم و دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز لینے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ غزنی خیل میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود اور نورنگ و ممہ خیل کے دورے پر استقبالیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 سینٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ ماضی سے ہٹ کر گذشتہ تین سالوں کے دوران انہوں نے علاقے میں بجلی، گیس، آبپاشی، صحت و تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے کروڑوں روپے فنڈز فراہم کئے ہیں جبکہ مستقبل میں گھر گھر بجلی، پانی، گیس و دیگر ضروریات کی فراہمی سمیت سڑکوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان کے بھائی ایم پی اے انور سیف اللہ خان کی درخواست پر گیس، پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے دس کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ سینٹر سلیم سیف اللہ خان نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ذاتی مفادات پر قومی مفادات کومقدم رکھیں ۔
خبر کا کوڈ : 65738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش