0
Saturday 12 Aug 2017 09:43

محب وطن قوتوں کو کشمیر کیلئے سرجوڑ کر بیٹھنا ہو گا، زاہد قاسمی

محب وطن قوتوں کو کشمیر کیلئے سرجوڑ کر بیٹھنا ہو گا، زاہد قاسمی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں امن و خوشحالی کیلئے پاکستانی قوم کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کیلئے خطرناک ہے۔ کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے محب وطن قوتوں کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہو گا۔ داعش اور اس جیسی دہشت گرد تنظیموں کی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلح جدوجہد خلاف اسلام ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام سے کسی کو کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ دہشت گردی کی خلاف سب سے زیادہ قربانیاں علماء نے دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 660474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش