0
Saturday 13 Jun 2009 11:27

ایرانی صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی کامیابی یقینی

ایرانی صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی کامیابی یقینی
الیکشن کمیشن آف ایران  سے حاصل ہونے والی آخری اطلاعات کے مطابق اب تک 45،000 پولنگ اسٹیشنز جو کہ کل پولنگ اسٹیشنز کا 98.45 فی صد ہیں سے 3،76،13،567 ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے، جسکے مطابق:
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے 2،39،88،614 ووٹ حاصل کیے ہیں، جو کل کاسٹ ہونے والے ووٹوں کا 63.77 فیصد ہے،
میرحسین موسوی نے 1،26،69،341 ووٹ حاصل کیے ہیں، جو کل کاسٹ ہونے والے ووٹوں کا 33.68 فیصد ہے، 
 محسن رضایی نے  6،33،883 ووٹ حاصل کیے ہیں، جو کل کاسٹ ہونے والے ووٹوں کا 1.68 فیصد ہے،  مهدی کروبی نے 3،21،729 ووٹ حاصل کیے ہیں، جو کل کاسٹ ہونے والے ووٹوں کا 00.85 فیصد ہے۔ 
الیکشن کمیشن کے بیان کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل چار کروڑ باسٹھ لاکھ رائے دہندگان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے مجاز تھے جنکی سہولت کیلئے پورے ملک میں سینتالیس ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔ بیرون ملک قائم کئے گئے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 290 تھی جہاں مجموعی طور پر چار لاکھ ایرانی شہری ووٹ ڈالنے کے مجاز تھے۔

خبر کا کوڈ : 6629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش