0
Tuesday 19 Apr 2011 19:52

قومی مفاہمت پر مبنی نئی حکومت کی تشکیل،پیپلزپارٹی کی ق لیگ کو حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ پیشکش، فیصل صالح حیات

قومی مفاہمت پر مبنی نئی حکومت کی تشکیل،پیپلزپارٹی کی ق لیگ کو حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ پیشکش، فیصل صالح حیات
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ملکی مسائل کے حل کیلئے قومی مفاہمت پر مبنی نئی حکومت تشکیل دینے کی تیاریاں کر رہی ہے اور اس ضمن میں مسلم لیگ ق، جے یو آئی ف اور متحدہ قومی موومنٹ سے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ق) نے شراکت اقتدار کے فارمولے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کو وفاق میں سینئر وزیر، 4 وفاقی وزیر اور 8 وزرائے مملکت دیے جائینگے اور ساتھ ہی ق لیگ کی ایک اہم شخصیت کو اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر مقرر کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔ ق لیگ کے علاوہ حکومت کی ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) سے بات چیت جاری ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی حکومت میں شامل جماعتوں سے سینیٹ، انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائیگی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی اپوزیشن اور سابقہ اتحادیوں سے رابطے درحقیقت بجٹ منظور کرانے کے مشکل مرحلے کو عبور کرنے کیلئے ہیں۔ صدر آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات بھی اسی پس منظر میں کی گئی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پی پی اور ق لیگ کے درمیان مفاہمت کے پہلے مرحلے چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کیخلاف این آئی سی ایل اسکینڈل میں تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے آفیسر ظفر قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب توقع ہے کہ معاملات جلد طے پا جائیں گے۔
آج نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ق کو حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ پیشکش کر دی۔ فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ وزارتوں سے زیادہ آئندہ انتخابات میں اتحاد سمیت طویل المیعاد معاملات طے کرنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنما فیصل صالح حیات نے آج نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ حکومت میں شمولیت کرنے یا نہ کرنے پر پارٹی میں مشاروت جاری ہے اور اس حوالے سے فیصلہ بھی اسی ہفتے میں کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اگر متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف بھی حکومت میں شامل ہو جائیں تو پھر یہ قومی حکومت کہلائے گی۔ ق لیگ کے دیگر سیاسی ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی آئندہ انتخابات پر پنجاب میں حکومت بنانے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے ق لیگ مونس الٰہی کے خلاف قائم مقدمات ختم کرانا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 66422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش