0
Thursday 21 Apr 2011 00:39

عوام کے تعاون سے دہشتگردوں پر قابو پا لیا ہے، ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان

عوام کے تعاون سے دہشتگردوں پر قابو پا لیا ہے، ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ڈی آئی جی ڈیرہ، محمد امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے دہشتگردوں پر قابو پا لیا ہے۔ متاثرین وزیرستان سمیت دیگر چیلنجز اب بھی درپیش ہیں۔ موٹرسائیکل سواری پر پابندی کے خاتمے اور موبائل فون سروس کی بحالی علاقے میں قیام امن کی دلیل ہے۔ ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں ادارہ استحکام شرکتی ترقی (ایس پی او) کے تعاون سے ٹریفک مسائل کے حل کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ محمد حسین خان نے اجلاس کی صدارت کی۔
 اجلاس میں ایس پی او کے ریجنل پروگرام منیجر شفیع اللہ بلوچ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ملک مشتاق، ای ٹی او ڈیرہ محمدحیات وزیر، آر ٹی اے قیصر میاں خیل، چیف آفیسر ٹی ایم اے عتیق الرحمن، چنگ چی یونین کے صدر عقیل ڈمرہ،' آٹو رکشہ یونین کے صدر محمد ایوب عرف لعل بادشاہ، سماجی کارکن شاہد نواز لاشاری، میڈیا کے نمائندوں محمد رمضان سیماب اور محمد ریحان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے متعدد فیصلے کئے گئے۔ ڈی آئی جی ڈیرہ محمد امتیاز شاہ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں قیام امن کے بعد رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔ میلہ اسپاں و مویشیاں کے انعقاد سے 9 سال بعد علاقہ کی ثقافت کو فروغ ملا ہے۔ عوام اپنے اردگرد مشکوک شخص یا سامان کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو کریں۔ قیام امن کیلئے سول سوسائٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 66788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش