0
Sunday 24 Apr 2011 00:40

امریکا کا لیبیا پر پہلا ڈرون حملہ

امریکا کا لیبیا پر پہلا ڈرون حملہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے لیبیا پر پہلا ڈرون حملہ کر دیا۔ لیبیا میں قذافی کے مخالفین نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کو مصراتہ سے پسپا کر دیا گیا ہے۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ لیبیا پر ڈرون آپریشن شروع کر دیا ہے، آج پہلا ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر میں ہوا، تاہم جگہ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب مخالفین مصراتہ پر قبضے کا دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ فوج کا کہنا ہے کہ سرکاری حکم پر علاقہ خالی کر دیا ہے۔ طرابلس حکومت کا کہنا ہے کہ مصراتہ میں مخالفین کا علاج گردونواح میں موجود قبائل کریں گے۔ 
اس سے پہلے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا تھا کہ معمر قذافی کی فوج کے خلاف اتحادی فوج کی کارروائیوں میں ڈرون طیاروں کا استعمال غیر معمولی تعاون ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ڈرون طیاروں کے استعمال کا فیصلہ لیبیا میں انسانی صورتحال کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ رابرٹ گیٹس نے بتایا کہ ڈرون طیارے اینٹی ٹینک ایئر کرافٹ اور اے سی ون طیاروں سے زیادہ صلاحیت کے حامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 67390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش