0
Wednesday 17 Jun 2009 14:38
امریکہ کی کانگرس کو لکھے گئے خط میں:

اسرائیل کی فوجی امداد بند کریں: 180 امریکی تنظیموں کا مطالبہ

اسرائیل کی فوجی امداد بند کریں: 180 امریکی تنظیموں کا مطالبہ
امریکہ کی 32 ریاستوں سے 180 مختلف تنظیموں نے کانگرس کو ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ فوجی امداد بند کی جائے۔ "فلسطین الیوم" نامی نیوز چینل کے مطابق ان امریکی تنظیموں نے اپنے خط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل جب تک امریکی سیاسی مفادات کی ضامن شرائط کو قبول نہیں کرتا اس وقت تک اسکو دی جانے والی فوجی امداد بند کر دی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ان تنظیموں نے "اسرائیلی قبضے کے خاتمہ کیلئے مبارزہ" کے عنوان سے اپنے خط کو کل کانگرس کی بیرونی امداد کیلئے بجٹ کی کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے۔ اس کمیٹی نے آج 2010 کیلئے بیرونی امداد کے امریکی بجٹ کا جائزہ لینا ہے جس میں تقریباً 2 ارب 7 کروڑ اور 75 لاکھ ڈالر کی رقم اسرائیل کی مدد کیلئے مختص کی گئی ہے۔ اوباما کی حکومت نے امن مذاکرات شروع کرنے کیلئے اسرائیل کی طرف سے یہودی آبادکاری کو روکنے کی شرط رکھی تھی۔ امریکی تنظیموں کے کانگرس کے نام اس خط میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوجی امداد بند کی جائے یا کم از کم اس امداد کو اسرائیل کی طرف سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور یہودی آبادکاری کو روکنے سے مشروط کیا جائے۔ جن تنظیموں نے اس خط پر دستخط کئے ہیں ان میں صلح کیلئے خواتین کی تنظیم، صلح و دوستی کیلئے تعاون کی تنظیم، صلح کیلئے یہودیوں کی آواز، امریکہ اسلام روابط کی شوری اور ترقی پسند ڈموکریٹس کی تنظیم شامل ہیں۔ اس خط پر دستخط کرنے والی تنظیموں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقتصادی بحران، سیاسی، قانونی، اخلاقی اور سیکورٹی پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب نہیں ہے کہ امریکہ اسرائیل کو یوں ہی بلینک چک پیش کرتا رہے۔
خبر کا کوڈ : 6819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش