0
Sunday 24 Dec 2017 16:40

اگر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جاتی تو معاملات اتنے گھمبیر نہ ہوتے، مولانا اکرم طوفانی

اگر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جاتی تو معاملات اتنے گھمبیر نہ ہوتے، مولانا اکرم طوفانی
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء مولانا اکرم طوفانی نے سرگودہا میں ختم نبوت کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐکا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا لازمی جزو ہے، جس کے بغیر ایمان کامل نہیں، حکومت نے ناموس رسالت ؐ کے حوالہ سے جن شقوں کو تبدیل کیا تھا، اس میں ملوث لوگوں کو منظر عام پر لانا پوری قوم کا مطالبہ ہے، جسے حکومت پورا کرے۔ سرگودہا میں ختم نبوت کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس ختم نبوت کے رہنماء نے کہا کہ اگر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جاتی، تو معاملات اتنے گھمبیر نہ ہوتے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے، تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں مل جائیں اور ناکامی انکا مقدر بنے۔ واضح رہے کہ جامع مسجد مدنی نیو سٹلائٹ ٹاؤن سرگودہا میں ختم نبوت کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اکرم طوفانی کے علاوہ سابق قادیانی شمس الدین، مولانا نور محمد ہزاروی، مفتی شاہد مسعود، مولانا عبد الرشید، پروفیسر عاصم اشتیاق، مولانا شکیل نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 692179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش