0
Wednesday 4 May 2011 15:39

اسامہ کی ہلاکت میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا،سیکریٹری خارجہ، اسامہ آپریشن کی پیشگی اطلاع نہیں ملی، فردوس اعوان

اسامہ کی ہلاکت میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا،سیکریٹری خارجہ، اسامہ آپریشن کی پیشگی اطلاع نہیں ملی، فردوس اعوان
لندن:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ کی ہلاکت کے آپریشن میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔ برطانوی اخبار "ٹیلی گراف" نے پاکستان کے خارجہ سیکریٹری سلمان بشیر کے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ امریکی بیانات سے لگتا ہے کہ چھاپے کی تفصیلات بتانے میں ہم پر اعتماد نہیں یا ان کو پریشانی تھی۔ سی آئی اے کے سربراہ لیون پنٹا کے بیان کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اس آپریشن کے متعلق کسی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا اگر بتاتے تو یہ آپریشن خطرے میں پڑ جاتا۔ پاکستان کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ لیون اپنے خیالات کا حق رکھتے ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ ہم نے امریکا بشمول سی آئی اے کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی تعاون کیا جو دہشت گردی کے خلاف مہم کا حصہ ہیں۔ انہون نے کہا کہ القاعدہ کے کئی اہم رہنماوٴں کو پاکستان کی آئی ایس آئی نے گرفتار کیا۔
ادھر اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسامہ کے معاملے پر دفتر خارجہ بیان جاری کر چکا ہے۔ سول اور فوجی حکام کو اس آپریشن کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ القاعدہ کو پاکستان نے نہیں بنایا نہ اسامہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تیس ہزار افراد شہید ہوئے۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین جان محمد جمالی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر وزراء کی عدم موجودگی پر سینیٹر زاہد خان اور پروفیسر خورشید احمد نے اعتراضات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 69792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش