0
Monday 5 Mar 2018 23:19

پی ایس 7 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی کامیاب

پی ایس 7 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی کامیاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی 48 ہزار 114 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار احمد علی پتافی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشن کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نے فنکشنل لیگ کے امیدوار کو شکست دے دی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی نے 48 ہزار 114 ووٹ حاصل کئے، جبکہ فنگشنل لیگ کے میاں عبدالمالک نے 36 ہزار 987 ووٹ حاصل کئے۔ حلقے کے 164 پولنگ اسٹیشن میں سے 103 حساس قرار دئیے گئے تھے، جبکہ حلقہ پی ایس 7 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 843 ہے۔ مرد و خواتین کیلئے 36، 36، جبکہ 94 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے۔ گھوٹکی ضمنی الیکشن کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیس کے جوان اور افسروں سمیت رینجرز کے جوان بھی پولنگ اسٹیشن پر تعینات کی گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 709306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش