1
0
Friday 13 May 2011 14:18

پاکستان کے بچے کسی بھی حال میں فلسطینی بچوں کو تنہا نہیں ہونے دیں گے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

پاکستان کے بچے کسی بھی حال میں فلسطینی بچوں کو تنہا نہیں ہونے دیں گے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ 14مئی 1948ء یوم نکبہ کی مناسبت سے پاکستانی بچوں نے فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، تفصیلات کے مطابق فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں نے شرکت کی، معصوم بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے جبکہ فلسطینی بچوں ہم تمھارے ساتھ ہیں، فلسطینیوں پر مظالم اور عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان، قبلہ اول کی آزادی سمیت فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی پر مبنی نعرے درج تھے۔
فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی اور فلسطین پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے تریسٹھ سالہ غاصبانہ تسلط اور بہیمانہ تشدد کے خلاف مظاہرے میں شریک کمسن اور معصوم بچوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچے فلسطینی بچوں کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر دکھ درد میں شریک ہیں، بچوں کا کہنا تھا کہ آئے روز فلسطین اور فلسطینی شہروں میں صہیونی جارح افواج کے مظالم سن کر ان کاد ل خون روتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بچے کسی بھی حال میں فلسطینی بچوں کو تنہا نہیں ہونے دیں گے اور ہر میدان اور موقع پر فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، بچوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل چاہتا ہے کہ فلسطین کے مظلوم اور معصوم بچوں کے ساتھ کھیلیں اور ان کے دکھ درد بانٹ سکیں، اس موقع پر بچوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور عالمی اداروں اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی، عرب لیگ، بچوں کے حقوق کی تنظیموں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا کے باشعور اور دردِ دل رکھنے والے انسانوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطین میں ہونیوالے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور مظلوم اور نہتے فلسطینی بچوں کو درندہ صفت صہیونی جارح افواج سے نجات دلائیں۔
بچوں نے کہا کہ کیا عالمی سطح پر کام کرنے والی بچوں کے حقوق کی تنظیموں کو فلسطین میں بچوں کے حقوق کی پامالی نظر نہیں آتی یا یہ کہ انہوں نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے یا پھر یہ کہ فلسطینی بچوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا؟ بچوں کا کہنا تھا کہ آج ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ دنیا کے حکمران غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف آواز اٹھائیں اور فلسطین کو صہیونی غاصبانہ تسلط سے نجات دلوائیں لیکن افسوس کہ ایسا نظر نہیں آتا، انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فلسطین کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر بچوں نے عالمی استعمار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد سے اپنی شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے امریکی و صہیونی اور برطانوی پرچم بھی نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 71592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
پہلے پاراچنار کے بچوں کو محفوظ بناو پھر فلسطین کے بچوں کو بچانے جاو
ہماری پیشکش