0
Tuesday 8 May 2018 09:10

امریکی اشارے کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، بیرسٹر سلطان

امریکی اشارے کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ ہم مانیں یا نہ مانیں جب تک امریکہ نہیں چاہے گا مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکتی کیونکہ یورپ بھی امریکہ کی طرف دیکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پی ٹی آئی کشمیر امریکہ کے صدر سردار عرفان تصدق اور سیکرٹری جنرل سردار امتیاز خان سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر تنظیمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دریں اثنا مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے سینئر رہنماء عثمان عباسی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نواز سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔ ،اس بات کا اعلان انھوں نے یہاں بیرسٹر سلطان سے ایک ملاقات میں کیا۔
خبر کا کوڈ : 723002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش