0
Monday 16 May 2011 15:28

صدر،وزیر اعظم اور آرمی چیف سے امریکی سینیٹر جان کیری کی ملاقات، امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم

صدر،وزیر اعظم اور آرمی چیف سے امریکی سینیٹر جان کیری کی ملاقات، امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے امریکی سینیٹر جان کیری نے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے جان کیری سے کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں یکطرفہ کاروائی سے پاکستان کی خود مختاری متاثر ہوئی ہے اور پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بداعتمادی پیدا ہوئی ہے۔ صدر زرداری نے جان کیری کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
اس سے پہلے جان کیری نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ قوم اور فوج ملکی سلامتی کے لئے متحد ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر جان کیری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ہے۔
امریکی سینیٹر جان کیری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایبٹ آباد میں یکطرفہ کاروائی سے پاکستان کی خودمختاری متاثر ہوئی ہے اور پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ کو ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ایبٹ آباد واقعہ کے بعد پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، تاہم یہ برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیئں، اس موقع پر سینیٹر جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کرنی چاہیئں، پاکستان کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں ہو سکتی۔ 
خبر کا کوڈ : 72307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش