0
Thursday 10 May 2018 20:22

پی ٹی آئی کا سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنیوالے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ

پی ٹی آئی کا سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنیوالے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کے الزامات سے متعلق شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر 14 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ارکان کو پارٹی سے فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ان میں نرگس بی بی، زاہد درانی، عبیداللہ مایار، دینا ناز، نگینہ خان، نسیم حیات، یاسین خلیل، قربان خان، خاتون بی بی، بابر سلیم، جاوید نسیم، وجہیہ الزمان، عبدالحق اور امجد آفریدی شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ دیگر ارکان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے انضباطی کمیٹی کا اجلاس 2 دنوں کے اندر منعقد ہوگا جس میں صرف انہی ارکان کے حوالے سے غور کیا جائے گا جنہوں نے شوکاز نوٹس کا جواب دیا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مذکورہ ارکان نے پارٹی قیادت کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا حالانکہ انہیں اس سلسلے میں کافی وقت دیا گیا تھا اور ان کے ناموں پر کوئی نظرثانی بھی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انضباطی کمیٹی کے سربراہ اسپیکر اسد قیصر، وزیراعلٰی پرویزخٹک سے مشاورت کرتے ہوئے 2 دنوں میں کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے، جس میں 6 ارکان عارف یوسف، سمیع اللہ علیزئی، فوزیہ بی بی، معراج ہمایوں، فیصل زمان اور سردار ادریس کی جانب سے ارسال کردہ شوکاز نوٹس کے جوابات کا جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 723741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش