0
Wednesday 6 Jun 2018 21:49

پشاور، مغوی نوجوان 24 گھنٹے کے اندر بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

پشاور، مغوی نوجوان 24 گھنٹے کے اندر بازیاب، 3 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس نے نوجوان کو اغواء کرنے کے بعد ذبح کرنے کی دھمکیاں دینے والے اغواء کاروں کا سراغ لگاتے ہوئے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر اندر نوجوان کو بازیاب کرا لیا، جبکہ واقعہ میں ملوث تین اغواء کاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیات خان ولد برہان سکنہ محلہ حاجی خیل تہکال بالا نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ افطاری کے بعد دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا، اس دوران ملزمان فرمان اللہ عرف کوٹے ولد سلطان، زوہیب اور بہزاد پسران فرمان اللہ زبردستی اس کے گھر میں گھس آئے اور اسلحہ کی نوک پر اس کے جوان سال بیٹے موسٰی کو اٹھا کر اغواء کرتے ہوئے اپنے ساتھ لیکر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹاؤن عبدالسلام خالد کی زیر قیادت ایس ایچ او تہکال کامران مروت اور دیگر پولیس نفری پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کے ٹھکانہ کا سراغ لگا لیا اور 24 گھنٹوں کے اند اندر ملزمان کے ٹھکانہ حجرہ اجمل واقع پلوسئی تلرزئی پر چھاپہ مار کر وہاں پر قید مغوی نوجوان موسٰی کو بازیاب کرا لیا، جبکہ اغواء کی واردات میں ملوث باپ بیٹوں فرمان اللہ عرف کوٹے، زوہیب اور بہزاد پسران فرمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد کیا جبکہ ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 729965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش