0
Sunday 17 Jun 2018 21:52

افغانستان، گورنر ہاؤس جلال آباد کے قریب خود کش دھماکہ، 10 جاں بحق 30 زخمی

افغانستان، گورنر ہاؤس جلال آباد کے قریب خود کش دھماکہ، 10 جاں بحق 30 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے نزدیک خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر ہاؤس جلال آباد کے کمپاؤنڈ میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ  کا گھیراؤ کر لیا۔ گورنر ننگرہار کے ترجمان آیت اللہ خوگیانی نے اپنے ایک بیان میں 10 افراد کی ہلاکت اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تاحال کسی انتہا پسند جماعت نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان حکومت کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے جواب میں طالبان نے بھی عید کے 3 روز جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور عید کے اجتماع میں افغان فورسز سے گلے بھی ملے تھے۔ اب افغان صدر کی جانب سے جنگ بندی میں یکطرفہ توسیع کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دو روز قبل امریکا نے 13 جون کو کنڑ کے علاقے میں کئے جانے والے ایک ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 731964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش