0
Monday 23 May 2011 22:31

شہیدوں کا یہ خون رائیگاں نہیں جائیگا اور وطن عزیز سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو گا

شہیدوں کا یہ خون رائیگاں نہیں جائیگا اور وطن عزیز سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو گا
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پی این ایس مہران کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے پاک نیوی کے ڈیوٹی آفیسر لیفٹیننٹ یاسر عبا س کا تعلق لاہور کے ایک فوجی گھرانے سے ہے جسے اپنے سپوت پر فخر ہے کہ اس نے ارض پاک کے تقدس کی خاطر ،مردانہ وار، اپنے سینے پر گولیاں کھائیں۔ پاک بحریہ کے جانباز، یاسر عباس نے بائیس جولائی 1987ء کو کرنل ریٹائرڈ جعفر عباس کے گھر جنم لیا، وہ تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے، ان کے نانا بھی کرنل کے عہدے پر ریٹائر ہوئے۔ یاسر عباس اپنے گھر والوں سے آخری بار آٹھ ماہ قبل عید کے موقع پر ملے تھے، وہ روزانہ رات کو گھروالوں سے فون پر بات کرتے، گزشتہ رات بھی والدہ سے بات کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکے کی آواز سنی، والدہ سے اجازت لیکر وہ فوری طور پر سب سے پہلے دہشت گردوں سے لڑنے کیلئے آگے بڑھے۔ انہوں نے اپنے سینے پر تین گولیاں کھائیں، یاسر عباس کی چند ماہ بعد شادی ہونا تھی، بہادر نواسے کی طرح حوصلہ مند نانا کا کہنا تھا کہ یاسر عباس نے وطن کی آن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ یاسر پڑھائی میں بہت ہوشیار تھا اور ہر کلاس میں اول آتا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ یاسر کی شادی کی تیاریاں مکمل تھیں اس کی شہادت پر سب کو فخر ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ یاسر عباس کی شہادت سے ان کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں، انھیں یقین ہے کہ شہیدوں کا یہ خون رائیگاں نہیں جائیگا اور وطن عزیز سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو گا۔
 

خبر کا کوڈ : 73982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش