0
Thursday 26 May 2011 00:23

پی این ایس مہران کے بیس کمانڈر کموڈور راجا طاہر کو معطل، کموڈور خالد پرویز کو بیس کمانڈر تعینات کر دیا گیا

پی این ایس مہران کے بیس کمانڈر کموڈور راجا طاہر کو معطل، کموڈور خالد پرویز کو بیس کمانڈر تعینات کر دیا گیا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ پی این ایس مہران کے بیس کمانڈر کموڈور راجا طاہر کو معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ کموڈور خالد پرویز کو بیس کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق کموڈور راجا طاہر انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہیں گے۔ کموڈور خالد پرویز کو پی این ایس مہران کا نیا بیس کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق مہران بیس پر حملے کی تحقیقات کے لئے اڈیالہ جیل میں قید نیوی کے چار اہل کاروں سے بھی ابتدائی تفتیش کی گئی ہے۔ ان قیدیوں کا کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں اہل کاروں میں سے کوئی بھی پی این ایس مہران پر تعینات نہیں رہا۔
خبر کا کوڈ : 74574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش