0
Saturday 8 Sep 2018 14:13

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے، محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے 10 ستمبر بروز پیر کو کراچی میں اجلاس طلب کیا ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں تاہم اس کا حتمی اور شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 748775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش