0
Tuesday 25 Sep 2018 18:00

پشاور، گلبرگ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، بہن بھائی جاں بحق

پشاور، گلبرگ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، بہن بھائی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے بہن اور بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چچا سے تکرار کے بعد نوجوان حسنین نے خود کو گولی ماری، گولی حسنین کے سینے سے ہوتی ہوئی بہن کو لگ گئی جس سے بہن بھی جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے چچا کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ پوسٹ ماٹم رپورٹ کے بعد حقائق کا پتہ چل سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 752133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش