0
Wednesday 26 Sep 2018 19:46

ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد دبئی سے گرفتار

ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد دبئی سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضٰی امجد کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد نے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے، ان کی جمع پونجی لوٹ لی گئی، سوسائٹی اسکینڈل کے متاثرین نے لاہور میں احتجاج ریکارڈ کرایا تھا، اس معاملے میں بڑی کارروائی عمل میں آئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضٰی کو دبئی سے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 752375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش