0
Sunday 29 May 2011 00:21

کراچی،کالعدم تحریک طالبان قاری حسین گروپ کے 6 دہشتگرد گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ اور چرس برآمد

کراچی،کالعدم تحریک طالبان قاری حسین گروپ کے 6 دہشتگرد گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ اور چرس برآمد
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کے چھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق یہ دہشتگرد بلدیہ ٹاؤن، منگھو پیر روڈ اور بسم اللہ کالونی لانڈھی میں کاروائی کے دوران گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار افراد میں سید علی شاہ محسود، ممتاز احمد محسود، حاجی سعید محمود محسود، عبدالخالق طوخی، گل زمان افغانی اور محمد سلیم افغانی شامل ہیں۔ ملزمان ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور مختلف پولیس مقابلوں میں ملوث ہونے کے علاوہ کالعدم تحریک طالبان کو سرکاری ایجنیسز سے مقابلوں کے لیے فنڈز بھی فراہم کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے چھ ٹی ٹی پستول، پانچ کلوگرام چرس اور بڑی تعداد میں دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کاروائی سی آئی ڈی کے ایس ایس پی فیاض خان کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر منگھو پیر کے علاقے میں کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں سید علی شاہ، ممتاز احمد، حاجی سعید محمود، عبدالخالق طوخی، گل زمان اور محمد سلیم شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے چھ ٹی ٹی پستول، بائیس گولیاں اور پانچ کلو چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے، پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وزیرستان میں فوج اور حساس اداروں کے خلاف حملوں میں شامل رہے ہیں۔ ملزمان کراچی میں ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سے حاصل ہونے والی رقم قاری حسین محسود کو بھجواتے تھے، ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے گروہ کے ساتھ ملکر کراچی میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور وانا وزیرستان میں دہشتگرد گروپوں سے رابطے میں رہتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 75248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش