0
Sunday 7 Oct 2018 10:33

سی پیک سے آزاد کشمیر کو بھی فائدہ ہوا، مسعود خان

سی پیک سے آزاد کشمیر کو بھی فائدہ ہوا، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں سے نہ صرف پاکستان کے چاروں صوبوں بلکہ آزاد کشمیر کو بھی فائدہ ہوا ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں تیرہویں کنزیومر ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ سی پیک منصوبے مکمل ہونے سے نہ صرف پاکستان کے چاروں صوبوں بلکہ کشمیر میں بھی تبدیلی آئے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے جنگی بنیادوں پر حکمت عملی ترتیب دینی ہو گی۔ پاکستان کو ضرورت ہے کہ وہ خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالے۔ اس موقع پر تاجر رہنماء ایس ایم منیر، کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ صارفین کو بہترین خدمات پیش کرنے پر مختلف کمپنیوں کو ایوارڈ بھی دیے گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 754344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش