0
Monday 30 May 2011 16:14

استعمار سے جان چھڑانے کیلئے قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے، حامد موسوی

استعمار سے جان چھڑانے کیلئے قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے، حامد موسوی
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ انسانیت کو درپیش مشکلات پر قابو پانے کیلئے اجر رسالت کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہو گا، جس کیلئے آل محمد کی محبت و مودت اور ان کے دامن سے عملی وابستگی ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے یکم تا دس رجب ”عالمی عشرہ اجر رسالت “منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔ علامہ موسوی نے باور کرایا کہ اس وقت عالم بشریت و مظلومیت بالخصوص دنیائے اسلام چاروں طرف سے استعماریت کے نرغے میں ہے۔ عالمی سرغنہ اور اسکے پٹھوؤں کو کھلی چھٹی ہے کہ وہ جب چاہیں جہاں چاہیں گھناؤنا کھیل کھیل سکتے ہیں، جن سے جان چھڑانے، پاکستان اور عوام کو بچانے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ہمیں اپنے عمل سے بتانا ہو گا کہ اسلام امن و سلامتی اور اخوت و بھائی چارے کا پرچارک ہے۔ جس نے ہمیشہ دنگا و فساد پر امن و امان اور جنگ و جدال پر صلح و آشتی کو ترجیح دی ہے۔
 جس کی سب سے بڑی مثال صلح حدیبیہ اور صلح امام حسن مجتبیٰ ع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قوم کو اپنے سکیورٹی اداروں سے محبت ہوتی ہے اور پاکستانی عوام کو بھی اپنی مسلح افواج سے پیار ہے، لیکن حالیہ واقعات میں دشمن کی طرف سے ہونے والی انگشت نمائی کا ضرور جواب آنا چاہئے۔ قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے واضح کیا کہ اہلبیت علیہم السلام کی محبت اجر رسالت ہے، جن کی عدالت، شجاعت، سخاوت، ایثار و قربانی اور طہارت و عصمت پر الہامی و آسمانی آخری کتاب قرآن مجید گواہ ہے۔ درایں اثناء عالمی عشرہ اجرِ رسالت کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے ٹی این ایف جے کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس کا کنوینر ابو غضنفر میر کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مصطفٰی کمال ڈپٹی کنوینر اور قاسم الحسینی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 75465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش