0
Thursday 11 Oct 2018 10:30

پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے بیجنگ کو کوئی اعتراض نہیں، چینی سفیر

پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے بیجنگ کو کوئی اعتراض نہیں، چینی سفیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے بیجنگ کو کوئی اعتراض نہیں۔ کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ چین کے سفیر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے پریس کلب کا دورہ بھی کیا۔ بعدازاں سفیر یوجنگ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کی۔ یاؤجنگ نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ سی پیک کا جائزہ لیا گیا اور نئے منصوبوں پر اتفاق رائے قائم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام منصوبے سی پیک کے تحت وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ سی پیک کو افغانستان کے ذریعے وسطیٰ ایشیائی ممالک سے جوڑا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں پیدا ہوں گی۔ چینی سفیر نے واضح کیا کہ سی پیک ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں پاکستان کے شہریوں کو ملازمت کے مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان، زراعت، لائیو اسٹاک اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعے فراہم کرتا ہے۔ چیمبر آف کامرس کے اراکین نے چینی سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ میں چینی قونصلیٹ قائم کریں تاکہ کاروباری شخصیات کے لیے آسانیاں پیدا ہو سکیں۔ جس پر چینی سفیر نے بزنس کمیونیٹی سے وعدہ کیا کہ ان کی درخواست کو بیجنگ کی اعلیٰ قیادت تک پہنچائیں گے۔    
 
خبر کا کوڈ : 755190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش