0
Tuesday 23 Oct 2018 19:09

خیبر پختونخوا اسمبلی، ثمر بلور اور آغاز اکرام اللہ سمیت دیگر نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھا لیا

خیبر پختونخوا اسمبلی، ثمر بلور اور آغاز اکرام اللہ سمیت دیگر نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھا لیا جس میں ہارون بلور کی بیوہ اور بلور خاندان کی پہلی خاتون سیاستدان ثمر بلور و دیگر شامل ہیں۔ منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی زیرِ صدارت شروع ہوا جس میں ہارون بلور کی بیوہ اور اکرام اللہ گنڈا پور کے بیٹے آغاز اکرام اللہ کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا گیا۔ اجلاس میں ہارون بلور اور اکرام اللہ گنڈا پور کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ دونوں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا۔ آج کے اجلاس میں متعدد نئے اراکین اسمبلی نے حلف اُٹھایا جن میں پی کے 78 پشاور سے کامیاب ثمر بلور، پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان سے آغاز اکرام اللہ، پی کے 64 نوشہرہ سے پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک، پی کے 61 سے ان کے بھائی لیاقت خٹک، صوابی سے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ، مردان سے پی ٹی آئی کے عبدالسلام شامل ہیں۔

حلف اُٹھانے والے تمام اراکین 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب کے پہلے مرحلے میں منتخب ہوئے تھے جبکہ 21 اکتوبر کو دوسرے مرحلے میں پشاور پی کے 71 سے کامیاب امیدوار صلاح الدین نے تاحال حلف نہیں اُٹھایا۔ دوسری جانب ثمر بلور، بلور خاندان کی پہلی پارلمینٹرین بن گئی ہیں۔ کئی دہائیوں سے قومی سیاست میں فعال رہنے کے باجود بلور خاندان نے اس سے قبل اپنی گھر کی خواتین کو سیاسی افق سے دور رکھا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ثمر بلور کا سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ بھی اس وجہ سے کیا گیا کہ ہارون بلور کا بیٹا دانیال بلور اس وقت کم عمر ہونے کے باعث انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا تاہم ثمر بلور کی انتخابی مہم میں دانیال بلور بھرپور سرگرم رہے۔
خبر کا کوڈ : 757496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش