0
Sunday 28 Oct 2018 08:51

موجودہ صورتحال کیلئے مفاہمت ہی واحد راستہ ہے، محبوبہ مفتی

موجودہ صورتحال کیلئے مفاہمت ہی واحد راستہ ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے واضح کیا ہے کہ محاذ آرائی سے صرف خون خرابہ حاصل ہوتا ہے جبکہ پیشرفت کے لئے مفاہمت واحد راستہ ہے۔ سرینگر میں پارٹی کے قانون سازیہ ارکان اور لیڈروں کی میٹنگ کے دوران انہوں نے مفاہمت اور مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مخاصمت سے صرف کشمیر میں خون خرابہ اور مزید تابوت اٹھیں گے۔ محبوبہ مفتی نے کشمیر میں فی الوقت مخاصمتی ماحول پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے نوجوان نسل جدا ہو رہی ہے، جو کہ سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے تھے۔

محبوبہ مفتی نے کہا ’’خواہ وہ شہری ہو، پولیس اہلکار، سیکورٹی اہلکار یا جنگجو، ہمارا معاشرہ نوجوانوں سے خالی ہو رہا ہے اور مذاکراتی عمل کے بغیر اس کا کوئی آخری سرہ نظر نہیں آتا‘‘۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ یہاں پر کثیر الجہتی سمتوں کے تشدد میں پھنس چکے ہیں، جس سے ان کی روزانہ زندگی میں تعلیم، معیشت اور دیگر سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 758172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش