0
Tuesday 30 Oct 2018 19:03

نریندر مودی کی غلطیوں کے باعث کشمیر جل رہا ہے، راہل گاندھی

نریندر مودی کی غلطیوں کے باعث کشمیر جل رہا ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی غلطیوں کے باعث کشمیر آگ کی بھٹی میں جل رہا ہے۔ کانگریس پارٹی آف انڈیا کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں کسی سیاسی لیڈر کی جان نہیں چلی گئی بلکہ فوجی جوانوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی غلطیوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہی ہے اور اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے زمینی سطح پر اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہا کشمیر میں شورش کو طاقت کے بلبوتے پر دبانے کی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی غلطیوں کی وجہ سے کشمیر میں عسکریت پسندوں کے لئے دروازے کھلے ہیں اور یہ دروازے جان بوجھ کر کھول دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شورش زدہ کشمیر میں امن بحال کرنے کی خاطر کسی سیاسی لیڈر کی جان نہیں چلی گئی بلکہ فوجی جوانوں کی جانیں ضائع ہونے کی خبریں مسلسل مشتہر کی جاتی ہیں۔ راہل گاندھی نے ایک دفعہ پھر سرجیکل اسٹرائیک پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں بہت ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے اور زمینی، سمندری، ہوائی فوج کے گن گائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک انجام دینے والے کون ہیں اور ان کے ساتھ کیا ہوا اس بارے میں عوام کو حقائق سے باخبر نہیں کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 758525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش