0
Tuesday 31 May 2011 20:57

خروٹ آباد واقعے کی تحقیقات شروع، گواہان کے بیانات قلم بند، روسی سفارتی عملے کا غیرملکی شہریوں کی لاشوں کا معائنہ

خروٹ آباد واقعے کی تحقیقات شروع، گواہان کے بیانات قلم بند، روسی سفارتی عملے کا غیرملکی شہریوں کی لاشوں کا معائنہ
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں خروٹ آباد واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم عدالتی ٹریبونل نے آج سے گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں قائم کئے گئے انکوائری ٹربیونل میں آج گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔ 24 مئی سے قائم کئے گئے ٹربیونل میں اٹھارہ گواہوں نے واقعہ کے حوالے سے گواہی کیلئے اپنا نام درج کروایا تھا، تاہم انکوائری کے دوران بھی اگر کوئی اپنی گواہی پیش کرنے کیلئے حاضر ہونا چاہے تو وہ شامل ہو سکتا ہے۔ خروٹ آباد میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی جانب سے 17 مئی فائرنگ کے دوران پانچ غیرملکیوں کی ہلاکت کے بعد انکوائری ٹربیونل قائم کیا گیا تھا، جو واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کریگا۔
ادھر روسی سفارتی عملے کے ارکان نے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی شہریوں کی لاش کا معائنہ کیا اور ان کی تصاویر لیں اور کوائف لئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے روسی سفارتی اہلکار نے کہا کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں کچھ نہیں کہہ سکتے، ہم اس وقت ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں کی تصاویر، کوائف لے کر جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دو روز میں فیصلہ کریں گے کہ تدفین یہاں ہو گی یا لے کر جانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 75905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش