0
Wednesday 1 Jun 2011 00:59

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، چودھری پرویز الہٰی

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، چودھری پرویز الہٰی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔مسلم لیگ ق کے سنئیر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہی نے پی این ایس مہران بیس حملوں میں شہید ہونے والے لیفٹینٹ یاسر عباس کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر چوھدری ظہيرالدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے یاسر کے والد سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ یاسر کی قربانی رنگ لائے گئی اور اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کو متحد ہونا پڑئے گا حکومت اور تمام سیکورٹی ادروں کو مل کر لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ چودھری پرویز الیٰ کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کو بچانے کیلئے دہشتگردوں کیخلاف متحد ہوجائیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور یہ لوگ انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 75960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش