0
Monday 17 Dec 2018 22:04

نئی حکومت نیشنل ایکشن پلان کو بھول چکی ہے، شاہ اویس نورانی

نئی حکومت نیشنل ایکشن پلان کو بھول چکی ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے لاہور میں صوبائی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا، یک طرفہ احتساب مذاق بن چکا ہے اور نیب کا جانبدارانہ کردار کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کو جرم بے گناہی کی سزا دی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت رسوائی اور پسپائی کی علامت بن چکی ہے۔ گیس کا بحران حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی پکار ہے۔ آرمی پبلک سکول کے شہداء قوم کے دل کی ایک ایک دھڑکن میں بستے ہیں۔ نئی حکومت نیشنل ایکشن پلان کو بھول چکی ہے۔ ناکام حکومت پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ حکومت نے علماء نے جیلوں میں بند کر کے دین دشمنی کا ثبوت دیا ہے، عمران خان کی حکومت کے دور میں جیلوں سے علماء کے جنازے نکل رہے ہیں، اسلام کو دیس نکالا دینے کی اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے دینی طبقے کا اتحاد ضروری ہے۔ قادیانی لابی اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں کے جال بچھا رہی ہے۔ حفاظت دین کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ امت مسلمہ نا اتفاقی کی وجہ سے مسائل کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے۔ خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان میں بھارت کا عمل دخل ختم کرنا ہوگا۔ خراب معیشت ہر پاکستانی کیلئے پریشانی کا سبب ہے۔ پی ٹی آئی کا وزیر خزانہ نااہل اور ناکام ثابت ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 767235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش