0
Saturday 29 Dec 2018 12:39

کے پی میں شادی ہالز اور پراپرٹی ڈیلر ریونیو اتھارٹی کے نشانے پر

کے پی میں شادی ہالز اور پراپرٹی ڈیلر ریونیو اتھارٹی کے نشانے پر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے پشاور کے شادی ہالوں، پراپرٹی ڈیلرز اور ہاوسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اتھارٹی کی جانب سے 55 شادی ہالوں 167 پراپرٹی ڈیلرز، 52 ہاوسنگ سوسائٹیوں اور 20 بیوٹی سیلونز کو سیلز ٹیکس ادا کرنے کیلئے آخری وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 3 جنوری تک ٹیکس ادا کیا جائے ورنہ ادارے سربمہر کردیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق صرف پشاور میں ٹیکس نادہندہ اداروں کے ذمہ کروڑوں روپے کے محاصل واجب الادا ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق 4 جنوری سے ٹیکس جمع نہ کرانے والے اداروں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ آپریشن کا دائرہ کار بتدریج پورے صوبے تک پھیلایا جائے گا۔ اس حوالے سے اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور سی سی پی او پشاور کو ضروری کارروائی کیلئے انتظامات کے مراسلے ارسال کردیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 769144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش