0
Thursday 17 Jan 2019 14:46

ہمارے کچھ ارکان پارلیمنٹ بیرون ملک جانے کیلئے بےچین کیوں ہیں، عمران خان

ہمارے کچھ ارکان پارلیمنٹ بیرون ملک جانے کیلئے بےچین کیوں ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کچھ ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے خوفزدہ اور بیرون ملک جانے کیلئے بےچین کیوں ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ قانون ساز ای سی ایل سے خوفزدہ کیوں ہیں اور بیرون ملک جانے کیلئے بےچین کیوں ہیں، سیاستدانوں کو ملک کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہے، تاہم ملک سے محبت کے دعویدار بیرونی دوروں کیلئے انتظار نہیں کرسکتے، کئی ارکان اسمبلی کے پاس تو بیرون ملک رہائش اور اقامہ بھی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی ہماری اس عجیب و غریب حقیقت کی وضاحت کرسکتا ہے کہ ہم پاکستان میں خوش ہیں اور اس کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 772603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش