0
Wednesday 30 Jan 2019 14:08

سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل کا ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکار

سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل کا ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکار
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل نے ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکار کر دیا۔ مقدمے کے مدعی جلیل کا کہنا ہے کہ ہم اس جے آئی ٹی کو نہیں مانتے کیونکہ وہ ہمارے مقدمہ کو خراب کر رہی ہے، ہم کس کی شناخت پریڈ کریں، جے آئی ٹی اور پولیس کو پتا ہے ہمارے قاتل کون ہے۔ جے آئی ٹی نے گزشتہ روز جلیل، بھتیجے عمیر اور ایف آئی آر کے گواہان کو آج 10 بجے ساہیوال شاخت پریڈ کے لئے بلایا تھا۔ علاوہ ازیں سانحہ ساہیوال کو 11 دن گزر گئے لیکن مکمل شواہد فراہم نہ کئے جاسکے جبکہ تحقیقات سست روی کا شکار ہوگئی۔ فرانزک ایجنسی ادھورے شواہد کی بنیاد پر تحقیقات مکمل کرنے سے قاصرہے۔ فرانزک سائنس ایجنسی ذرائع کے مطابق جن رائفلوں سے گولیاں ماری گئیں وہ اب تک نہیں ملیں، رائفلیں نہ ملنے تک تحقیقات میں پیشرفت نہیں ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں نے بھی شرکت کی تھی اور انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ سی ٹی ڈی کی طرف سے جاں بحق افراد کے خلاف درج ایف آئی آر خارج کی جائے اور انہوں نے جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 775128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش