0
Friday 15 Mar 2019 16:34

چالیس لاکھ لوگ اس سال غربت کی لیکر سے نیچے جائیں گے، محمد زبیر

چالیس لاکھ لوگ اس سال غربت کی لیکر سے نیچے جائیں گے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ چالیس لاکھ لوگ اس سال غربت کی لیکر سے نیچے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کا اہم چیلنج نواز شریف کی ضمانت سے متعلق ہے، نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل بھر و تحریک سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پندرہ بیس سال میں افراط زر کم ہوا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت آنے سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے اور آمدنی کم ہوئی ہے، چالیس لاکھ لوگ اس سال غربت کی لیکر سے نیچے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنے مایوس ہوگئے ہیں کہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ایک نیا ایف بی آر بنائیں گے، ابھی تک ایف بی آر ٹھیک نہیں ہوا، کل کی جو بات ہے، وہ کل دیکھیں گے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے کم عرصے میں اتنے زیادہ قرضے کسی حکومت نے نہیں لئے جتنے تحریک انصاف کی حکومت نے لئے ہیں، تحریک انصاف نے تین ہزار ارب روپے قرضے لئے ہیں جو کسی حکومت نے نہیں لئے۔
خبر کا کوڈ : 783458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش