0
Sunday 12 Jun 2011 15:04

حکومتی بدعنوانیوں سے امریکی کمپنیوں کو اربوں روپے کا خسارہ، وکی لیکس

حکومتی بدعنوانیوں سے امریکی کمپنیوں کو اربوں روپے کا خسارہ، وکی لیکس
کراچی :اسلام ٹائمز۔ وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی بدعنوانیوں کی وجہ سے پاکستان میں کاروبار کرنے والی امریکی کمپنیوں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے چھبیس جنوری دو ہزار آٹھ میں واشنگٹن ارسال کیے گئے خفیہ مراسلے میں بتایا گیا کہ پاکستان حکومت کی کوتاہیوں سے پاکستان میں مائیکرو سوفٹ، اوریکل، جنرل الیکٹرک، نیٹ سمیت دیگر امریکی کمپنیوں کو ایک اعشاریہ آٹھ ارب امریکی ڈالرز کے نقصان کا خدشہ ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ پاک ریلوے کے چھیالیس کروڑ روپے کے ایک پروجیکٹ کے غیر شفاف ٹینڈر کی وجہ سے جنرل الیکٹرک اور پی آئی کے ساڑھے تئیس کروڑ کے پروجیکٹ میں اوریکل کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، مگر متعلقہ حکام نے ہمارے خط کا کوئی جواب نہیں دیا۔
پیٹرسن نے بتایا کہ بل گیٹس نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو کہا کہ آپ مائیکروسوفٹ کے لائسنس کیلئے 45 دن میں ہم سے معاہدہ کریں، مگر وہ ہمیشہ جواب کے منتظر رہے۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ شیوران اور اے ای ایس کمپنی کو حکومت کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ حکومت توانائی اور خوراک پر بھاری سبسڈی دیتی ہے اور مسائل کے سدھار کیلئے سیاسی عزم کا فقدان ہے۔
خبر کا کوڈ : 78357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش