0
Sunday 12 Jun 2011 19:47

اسلام آباد،بھارہ کہو کے قریب ملپور کے علاقے میں دھماکہ، تین افراد زخمی

اسلام آباد،بھارہ کہو کے قریب ملپور کے علاقے میں دھماکہ، تین افراد زخمی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ بھارہ کہو کے قریب ملپور کے علاقے کی گرین بیلٹ میں دبایا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملپور کے علاقے میں گرین بیلٹ میں چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل گزرنے سے پھٹ گیا جس سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے، دھماکے کے باعث ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔ دھماکہ کی شدت سے قریب سے گرزنے والے گاڑی الٹ گئی، گاڑی کے شیشے چکنا چور ہو گئے جبکہ گاڑی میں سوار ایک شخص بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمں دھماکے کے تھوڑی دیر کے بعد پہنچ گئیں، زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق دو زخمیوں کو دھماکہ خیز مواد سے نکلنے والے چھرے لگے، تاہم دونوں افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ ڈی آئی جی پولیس بن یامین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دھماکے کے مقام پر مٹی گیلی نہیں اور جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں، جس کے باعث کہا جاسکتا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد یہاں بہت پہلے دبایا گیا، جو آج کسی وجہ سے پھٹ گیا۔ ایس ایس پی طاہر عالم نے کہا ہے کہ گرین بیلٹ میں دھماکہ خیز مواد چھپایا گیا تھا، تاہم اس بات کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ یہ مواد دہشتگردی کے مقاصد کے لئے یا کسی کو نشانہ بنانے کیلئے چھپایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 78405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش