0
Sunday 31 Mar 2019 21:14

کرپشن کرنیوالے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں، عثمان بزدار

کرپشن کرنیوالے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے مکمل خاتمے کے عزم کیساتھ دن رات کام کر رہے ہیں، کرپٹ عناصر کی نئے پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں، حکومت نے شفافیت سے سرکاری امور سرانجام دینے کے رجحان کو فروغ دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ہر سطح پر شفافیت و میرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، سابق ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں اور ملک کو کنگال کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب چاہتی ہے اور کرپٹ عناصر کی نئے پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا شفاف پاکستان ہے اور موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں کی عالمی سطح پر بھی تحسین کی جا رہی ہے، موجودہ حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں کرپشن کے خاتمے کیلئے وہ ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کرپشن کرنیوالے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے باعث پاکستان آج ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے احتساب کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں جسے مکمل کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی وہ منزل حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے دیکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 786191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش