0
Wednesday 3 Jul 2019 09:43

امریکا، شاپنگ مال میں فائرنگ

امریکا، شاپنگ مال میں فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین برونو کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد امریکی پولیس نے شہریوں کوٹینفورن شاپنگ مال سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ حملہ آور کو گرفتار کرنے کے لئے شاپنگ مال کو گھیر لیا گیا ہے۔ عینی شاہد کے مطابق شاپنگ مال کی دوسری منزل پر حملہ آور نے 8 فائر کیے جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو حفاظتی اقدام کے طور پر شاپنگ مال سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

دیگر ذرائع کے مطابق کیلیفورنیا کے قصبے سان برونو کے شاپنگ مال میں فائرنگ ہوئی جس میں 2 افراد ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ اس حوالے سے سان برونو کے پولیس چیف ایڈ بربرانی نے بتایا کہ سان برونو کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے بعد پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے تاہم فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں دیگر عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کی تعداد 2 سے زائد ہے تاہم حملہ آور کی تعداد بھی 2 بتائی جاری ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی تلاش کے لیے سان برونو پولیس فعال ہے۔ امریکا میں حملہ آوروں کی شناخت اور فرار ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہے۔

مقامی شہریوں نے سوشل میڈیا پر سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام چھوٹے اور بڑے شاپنگ مالز میں سکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں ایسے میں حملہ آوروں کی عدم گرفتاری اور شناخت کا معاملہ سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ’شاپنگ مال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 4 ہے‘۔
خبر کا کوڈ : 802820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش