0
Friday 9 Aug 2019 00:05

آصف علی زرداری نے بھارتی سازش کے تحت مہاجروں کے متعلق بیان دیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

آصف علی زرداری نے بھارتی سازش کے تحت مہاجروں کے متعلق بیان دیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان تنظیم بحالی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے لگتا ہے، بھارت پاکستان سے محدود جنگ کرنا چاہتا ہے، ایسے میں زرداری کو متنازعہ بیان نہیں دینا چاہیئے تھا، اس سے ملک غیر مستحکم ہوگا اور پاکستان مخالف لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری نے اس قوم کے بارے میں بات کی ہے جس نے پاکستان کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، موجودہ وقت میں پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجزکا سامنا ہے جبکہ ایل او سی اور مشرقی سرحدوں پر بھارت نے اچانک پالیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیرکے اسٹیٹس کو ختم کرکے عالمی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے لگتا ہے کہ وہ سرحدوں پر محدود جنگ چاہتا ہے جبکہ آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیان دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ایسے وقت میں جب تمام اکائیوں کا ملانے کا عمل ہو رہا ہے، اسی دوران ملک کی وحدت کو تقسیم کرنے و نظریہ پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کی گئی۔ فاروق ستار کے مطابق آصف علی زرداری نے پاکستان بنانے والوں کی توہین کی ہے اور انہوں نے یہ بیان بھارت کو خوش کرنے کے لئے دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دنیا کو یکجہتی کا پیغام دیا جانا چاہیئے تھا، تاہم آصف علی زرداری نے بھارتی سازش کے تحت مہاجروں کے متعلق بیان دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے مطابق کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی رائے کے مطابق کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 809608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش