0
Saturday 7 Sep 2019 13:57

لاہور، محکمہ داخلہ نے صوبائی کنٹرول روم فعال کر دیا

لاہور، محکمہ داخلہ نے صوبائی کنٹرول روم فعال کر دیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے رواں سال کشمیر ایشو کی وجہ سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کرنے کیلئے محکمہ داخلہ میں قائم صوبائی کنٹرول روم فعال کر دیا ہے۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرے گا۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب احسان بھٹہ نے میڈیا کے نمائندگان کو کنٹرول روم کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ رواں سال عاشورا کے موقع پرعمومی قسم کے سکیورٹی خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے چار درجاتی حصار  قائم کیا گیا ہے۔ رضاکار، پولیس، فوج اور رینجرز اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کوئی بڑے سکیورٹی خدشات موجود نہیں تاہم کشمیر ایشو کی حساسیت کے پیش نظر غیر معمولی سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔

احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ میں چلنے والا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، صوبائی کنٹرول روم کو اضلاع کے کنٹرول رومز اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم میں انٹرنیٹ کے ذریعے صوبے کے تمام حساس جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ ہوگی، مشتبہ افراد پر نظر رکھی جائے گی اور فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر بھی فضا میں موجود رہیں گے۔ کنٹرول روم سے ڈبل سواری کی خلاف ورزی اور دفعہ 144 کی بھی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوج، رینجرز اور پولیس کے درمیان رابطے کیلئے بھی کنٹرول کام کرے گا، کسی ہنگامی حالت کے پیش نظر شہری کنٹرول کےفون نمبر4299210301 اور 04299210302 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 815017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش