0
Wednesday 29 Jun 2011 00:07

ن لیگ اقتدار کے لالچ میں منفی سیاست کر رہی ہے، آزاد کشمیر میں عوام نے نواز لیگ کو مسترد کر دیا، راجہ ریاض

ن لیگ اقتدار کے لالچ میں منفی سیاست کر رہی ہے، آزاد کشمیر میں عوام نے نواز لیگ کو مسترد کر دیا، راجہ ریاض
اسلام ٹائمز:پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات لاہور:اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ن لیگ اقتدار کے لالچ میں منفی سیاست کر رہی ہے، کچھ لوگ پنجاب اسمبلی کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن ایسی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دوران شہباز شریف کی گڈ گورننس ایک مرتبہ پھر دفن ہو گئی ہے، پنجاب پولیس لاہور کے صرف سات پولنگ اسٹیشنز پر کنٹرول رکھنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اسے دوبارہ منانے کی کوشش کریں گے۔ ایم کیو ایم ناراض ہوتی ہے اور دوبارہ واپس بھی آ جاتی ہے۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار کی ہوس میں اندھی ہو چکی ہے، آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ 
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن کو مسترد کر کے ان کی چارپائی الٹا دی ہے۔ جبکہ رانا وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان کہتے ہیں کہ بھولے بھالے اپوزیشن لیڈر چارپائی لئے پھر رہے ہیں لیکن پی پی پی کے پاس کوئی چارپائی باقی نہیں رہی۔
خبر کا کوڈ : 81742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش